آٹا بحران، معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ
گندم و آٹا بحران کے معاملے پر سابق سیکرٹری خوارک نسیم صادق نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور: گندم و آٹا بحران کے معاملے پر ایف آئی اے کی جانب سے ذمہ دار قرار دیے گئے سابق سیکرٹری خوارک نسیم صادق نے چیف سیکرٹری پنجاب کو اڑتیس صفحات پر مشتمل خط لکھ دیا۔
اس خط میں نسیم صادق نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ نسیم صادق نے الزام لگایا ہے کہ انکوائری کمیٹی جانبدار ہے، اس کمیٹی کے دو ممبران نے ان پر ڈی جی خان میں دو گھر الاٹ کراونے کے لیے دباؤ ڈالا۔
وزیراعظم عمران خان کو مِس گائیڈ کیا جا رہا ہے۔
سابق سیکریٹری خوراک نے چیف سیکریٹری کو خط لکھا ہے اور خط میں نسیم صادق نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔
نسیم صادق کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آٹا مافیا کو بچایا جارہا ہے، خط میں نسیم صادق نے تمام الزامات کا تفصیلی جواب دیا۔
نسیم صادق کا کہنا تھا کہ 2ماہ 2 دن تک سیکریٹری خوراک تعینات رہا، جب چارج سنبھالا تو گندم خریداری شروع ہوچکی تھی۔
نسیم صادق کا کہنا تھا کہ ملوں کو گندم دینے کا فیصلہ مجھ سے پہلے ہوا، اس فیصلے کے دستاویزی شواہد موجود ہیں۔
Comments are closed on this story.